• news

بنگلہ دیش : پولیس وین پر فائرنگ، جھڑپ، ہندو لیکچرار پر حملہ کرنے والا عسکریت پسند ہلاک

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش میں جھڑپ میں زیرحراست عسکریت پسند لڑکا مارا گیا۔ ہندو لیکچرار کو زخمی کرنے کے بعد یہ واقعہ میں ملوث تھا۔ پولیس ترجمان نے بتایا 19 سالہ فیض اللہ فہیم کو پولیس اس کے ساتھیوں کے ٹھکانے پر چھاپے کیلئے لے جا رہی تھی مسلح افراد نے وین پر فائرنگ کر دی۔ جھڑپ ہوگئی فہیم کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن راستے میں چل بسا۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا تھا ہندو لیکچرار پر حملے کا منصوبہ حزب التحریر نے بنایا تھا۔ یہ حزب التحریر کا رکن تھا۔

ای پیپر-دی نیشن