• news

خیبر پی کے میں پہلی بار بلدیاتی نمائندوں کو صحیح معنوں میں اختیارات دئیے مشتاق غنی کا دانیال عزیز کے خطاب پر ردعمل

پشاور (آئی این پی )خیبر پی کے کے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ مشتاق غنی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خیبر پی کے میں بلدیاتی اداروں کو صحیح معنوں میں اختیارات دئیے گئے ہیں۔ پشاور میں دانیال عزیز کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) خیبر پی کے کی حکومت کی بہترین کارکردگی سے خائف نظر آتی ہے۔ صوبائی حکومت اپنے بلدیاتی اداروں کو آئندہ مالی سال کے دوران ریکارڈ رقوم فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومتوں کو 8 ارب 66کروڑ روپے اور ٹی ایم اوز کو بھی 8 ارب 66کروڑ روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ صوبے کے نائبر ہوڈ اور ویلج کونسلوں کو بھی 11ارب روے کی خطیر رقم فراہم کی جائے گی۔ صوبے میں 356 مائیکرو منی پن بجلی گھر قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ دوردراز علاقوں میں لوگوں کو سستی بجلی فراہم کی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن