• news

شام: حملے، داعش کے 13 جنگجوئوں سمیت 20 ہلاک، باغیوں کا 3 دیہات پر قبضہ

دمشق (رائٹرز) شام میں حملوں، دھماکوں میں داعش کے 13 جنگجوئوں سمیت 20 ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ترک فورسز اور اتحادیوں نے شام میں 32 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ادھر باغیوں نے حلب میں شیلنگ کی۔ 7 افراد مارے اور 40 زخمی ہو گئے۔ شیخ مقصود مسجد کے علاقے میں حملے کیے۔ باغیوں نے حکومتی فورسز سے 3 دیہاتوں کا قبضہ چھڑا لیا ہے۔ یہ حکومت کی حامی سکیورٹی فورسز کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ ترجمان پینٹاگون نے شام میں روس کی طرف سے اسکے حمایت یافتہ باغیوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ای پیپر-دی نیشن