صوبے زراعت کے شعبہ میں دی گئی مراعات کسانوں تک پہنچائیں: وزیر خزانہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے توقع ظاہر کی ہے بجٹ میں زراعت کے شعبہ کے لئے جن مراعات کا اعلان کیا گیا ہے صوبے ان مراعات کو عملی طور پر کسانوں اور کاشت کاروں تک پہنچائیں گے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ میں اعلان کردہ زرعی شعبہ کے لئے مراعات پر عملدرآمد کے لئے ایک اجلاس بلا لیا جس میں وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ اینڈ سکیورٹی ‘ پنجاب اور سندھ کے زراعت کے وزرا اور دوسرے سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے بجٹ میں زرعی شعبہ کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں سے کہا وہ زراعت کے شعبہ میں دی گئی مراعات کوکسانوں تک پہنچائیں تاکہ زرعی شعبہ کی پیداوار بڑھائی جا سکے۔ اجلاس میںبجٹ میں کھاد کی تیزی میں کمی کو کسانوں تک منتقل کرنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا۔