• news

حکومتی پارٹی کے 50 ارکان باغی ہیں رواں برس سیاسی فاتحہ خوانی کا ہوگا: شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران چاہتے ہیں جمہوریت ختم ہو جائے ان ہائوس تبدیلی ہوئی تو شہباز شریف یا چودھری نثار ہی قبول ہوں گے۔ اپوزیشن کا احتجاج ملک بھر میں ہو گا دھرنا نہیں مارنا یا مرنا ہو گا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب پہلے ہونا چاہئے ملک کو جلا وطن وزیراعظم کی ضرورت نہیں ہے نواز شریف کو عہدہ چھوڑنے کا پیغام بجھوا دیا ہے۔ نواز شریف بھی ضـدی آدمی ہیں واپس آئیں گے تو لڑیں گے ۔ طاہر القادری چلے بھی گئے تو اپوزیشن سڑکوں پر ہو گی ۔ 2016 سیاسی فاتحہ خوانی کا سال ہو گا ان ہائوس تبدیلی ہوئی‘ عوامی مسلم لیگ شہباز شریف یا چودھری نثار علی کو ووٹ دے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی پارٹی کے 50 ارکان باغی ہیں حالات بتا رہے ہیں حکمران ناکام ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن