امریکہ: شہری فیس بک پر لائیو سٹریمنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک‘ فائرنگ کرنیوالے کی ویڈیو نہ بن سکی
شکاگو (این این آئی) امریکہ کے شہر شکاگو میں ایک شخص سوشل میڈیا پر لائیو ویڈیو سٹریمنگ کے دوران گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ 28 سالہ اینٹونیو پرکنز نے فیس بک لائیو ویڈیو سٹریمنگ کے دوران نادانستہ طور پر اپنے ہی قتل کے لمحات کو محفوظ کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعہ کی ویڈیو میں اس حوالے سے کچھ ریکارڈ نہ ہوسکا ۔کہ فائرنگ کس نے کی۔