نثار مورائی نے ذوالفقار مرزا سے ملکر سابق چیئرمین سٹیل ملز سجاد حسین کی ریکی کا اعتراف کرلیا
کراچی (صباح نیوز) سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی نے جے آئی ٹی کے روبرو خود ذوالفقار مرزا کے ہمراہ سٹیل ملز کے سابق چیئرمین سجاد حسین کی ریکی کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ سجاد حسین کے قتل کا منصوبہ کیفے کلفٹن میں بنا گیا تھا جبکہ سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے ہمراہ سجاد حسین کی ریکی کی۔ قتل کے وقت بھی ہم سجاد حسین کی گاڑی کے قریب موجود تھے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نثار مورائی فشریز کے ایک ڈائریکٹر سلطان قمرکو ماہانہ 50 لاکھ روپے آفس کے خرچے کیلئے دینے کی ہدایت کرتے تھے۔