• news

پانامہ لیکس: جب تک اپوزیشن ساتھ نہیں دے گی حکومت کچھ نہیں کرسکتی:طلال چودھری

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن ساتھ نہیں دے گی حکومت کچھ نہیں کر سکتی، اپوزیشن پانامہ لیکس کے نام پر ڈیڑھ دو ماہ کا دھرنا چاہتی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی ٹی او آر کا کوئی مسئلہ نہیں، اپوزیشن اس نام پر ڈیڑھ دو ماہ کیلئے دھرنے دے کر حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے مگر ان کے اس طرح کے ہتھکنڈوں سے حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، کسی ایک فرد کے خلاف تحقیقات کیوں سب کیلئے احتساب ہونا چاہئے ۔

ای پیپر-دی نیشن