• news

برطانوی ٹم پیک سمیت 3 خلاباز 6 ماہ کے خلائی مشن کے بعد زمین پر واپس آگئے

ماسکو (اے ایف پی) عالمی خلائی سٹیشن پر 6 ماہ کا مشن مکمل کرنے کے بعد 3خلا باز زمین پر واپس آگئے۔ برطانوی خلا باز ٹم پیک‘ روسی یوری میلن چینکو اور ناسا کے ٹم کوپرا خلا میں 186 دن گزارنے کے بعد کازگ سٹی میں اترے۔ ٹم پیک نے کہا یہ سفر اپنے آغاز سے اختتام تک بڑا زبردست تھا۔ 44 سالہ ٹم پیک نے کہا وہ اب اپنے گھر والوں سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ ٹم پیک کے خلائی سفر پر برطانیہ میں بڑا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ ٹم پیک خلا میں چہل قدمی کرنیوالے پہلے برطانوی خلا باز ہیں۔ 7 جولائی کو قازقستان سے اگلے 3 خلا بازوں کو عالمی خلائی سٹیشن روانہ کیا جائیگا۔ ان تین خلا بازوں میں روس کے ایوانیشن‘ امریکی ریوبنز اور جاپانی اونیشی شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن