ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان چودھری نثار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے: چانڈیو
کراچی (نوائے وقت نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان چودھری نثار کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مولانا بخش چانڈیو نے ڈاکٹر عاصم کے بیانات کی ویڈیو لیکس ہونے کا ذمہ دار چودھری نثار کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا بیان باہر آنا چودھری نثار کی نااہلی ہے۔ یہ امر کیس پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر عاصم چودھری نثار کے ماتحت اداروں کی قید میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار اپنی نااہلی کی تحقیقات کروانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے بیانات کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا چودھری نثار بارہا ڈاکٹر عاصم کے بیانات منظر عام پر لانے کی دھمکیاں پیپلز پارٹی کو دے چکے ہیں۔