جنگی مجرموں کی پشت پناہی1971 ء کے قتل عام میں پاکستان کے کردار کا اعتراف ہے، بنگلہ دیش کی ہرزہ سرائی
ڈھاکہ (آئی این پی) بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے جنگی مجرموں کی پھانسی کی پشت پناہی1971ء کے قتل عام میں اس کے ملوث ہونے کو تسلیم کرنے اور ذمہ داری لینے کے مترادف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے ایچ محمود علی نے ڈھاکہ میں کہا کہ پاکستان کا ردعمل مکمل طور پر متعصب، ناقابل قبول اور آداب کے منافی ہے۔ پارلیمنٹ میں سوال کا جواب دیتے ہوئے محمود علی نے کہا کہ جنگی جرائم کے مجرموں کی پھانسی کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ نے مذمتی قرارداد منظور کی اور انکے وزیر نے غیر ضروری بیان جاری کیا۔ یہ ایک آزاد ملک کے معاملات میں دخل اندازی ہے۔