سندھ اسمبلی سے بجٹ کی منظوری تک ارکان پیپلز پارٹی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
کراچی ( این این آئی ) سندھ اسمبلی میں بجٹ کی منظوری تک پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ، عمرے اور علاج معالجے کے لیے بیرون ملک جانے کی تیاری کرنے والے ارکان نے 18 رمضان المبارک تک اجلاس ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ واضح رہے پیپلز پارٹی کے 2 درجن سے زائد ارکان سندھ اسمبلی رمضان المبارک کا آخری عشرہ حجاز مقدس میں گزارنے کے خواہشمند جبکہ بعض ارکان اسمبلی کو علاج معالجے کے لیے بیرون ملک جانا ہے۔ پی پی ارکان سندھ اسمبلی نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے بجٹ اجلاس 18 رمضان المبارک سے قبل ختم کرایا جائے تاکہ وہ عمرے کی سعادت کے لیے حجاز مقدس جا سکیں ۔