• news

کراچی سے گرفتار دہشتگرد عبدالسمیع بڑی جامعات میں نوجوانوں کی برین واشنگ کرتا

کراچی (آن لائن) کالعدم تنظیم کے دہشت گردنے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں ملزم کا دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔ دہشت گرد کو گزشتہ دنوں ناظم آبادنمبر1سے گرفتارکیا گیا تھا۔ گرفتار ملزم عبدالسمیع حال ہی میں بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرکے کراچی پہنچاتھا۔ ملزم کراچی بڑی جامعات میں دہشت گردی سے متعلق نوجوانوں کا برین واش کرتا تھا۔ گرفتار ملزم سے حساس نوعیت کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ کالعدم تنظیم کے کراچی میں امیر عبدالسلام کے حکم پر کارروائی کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالسلام عرف علی کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، جلد گرفتار کرلیا جائیگا، ملزم سانحہ صفورا سمیت سنگین مقدمات میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب ہے۔

ای پیپر-دی نیشن