• news

ساہیوال؍ سرگودھا: اوباش کی معمر خاتون سے زیادتی، قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی

ساہیوال/ سرگودھا + فیصل آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) درندہ صفت اوباش نے ستر سالہ بوڑھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے نعش کو نہر میں پھینک دیا۔ تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے کھوجی کی مدد سے سولہ گھنٹے بعد قاتل کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق قصبہ منگو والی کی رہائشی ستر سالہ رانی بی بی ہفتہ کی شام اپنے بیٹے اللہ بخش کو ملنے منگووالی سے قصبہ سندرانہ جا رہی تھی راستہ میں گائوںکا درندہ صفت نوجوان احمد شیر مل گیا جس نے رانی بی بی کو قریبی کھیت میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور زیادتی کے بعد خاتون کا گلا دبا کر قتل کر کے نعش قریبی نہر میں پھینک دی، لواحقین رات بھر رانی بی بی کو تلاش کرتے رہے۔گذشتہ روز رانی کی نعش قریبی نہر سے ملی جس کے کانوں سے خون بہہ رہا تھا، ایس ایچ او تھانہ ترکھانوالہ نے کھوجی کی مدد سے ملزم کا کھرا نکالا جو قریبی ڈیرہ پر جا کر ختم ہو گیا، پولیس نے مشکوک نوجوان احمد شیر کو حراست میں لے لیا، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں کار سواروں نے دن دیہاڑے خاتون اٹھا لی اور ویران مکان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر بلال سمیت پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق سفیان ٹائون کی خاتون (ع) نے پولیس بتایا وہ گھر سے سودا سلف خرید نے کیلئے بازار جا رہی تھی اس دوران بلال سمیت پانچ کار سواروں نے اسے زبردستی اغوا کرلیا اور ایک ویران مکان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے۔ نامہ نگاران کے مطابق جھنگ میں موضع لشاری کے اسد نے مبینہ طور پر (س۔ ب)، پیر محل کے گائوں 741گ۔ ب کی خاتون شہناز سے نوشیر نے زیادتی کی۔

ای پیپر-دی نیشن