• news

فیروزوالا: علاقے سے فیکٹریوں کا دھواں اور شور شرابہ ختم کرانے کیلئے شہری کا بجلی کے پول پر چڑھ کر احتجاج پولیس نے مذاکرات کے بعد نیچے اتارا

فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ میں فیکٹریوں کے دھویں اور گوداموں میں شور شرابہ کے سدباب نہ کرنے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شہری نے بجلی کے پول پر چڑھ کر انوکھا احتجاج کیا۔ جس پر ریسکیو اہلکاروں اور شاہدرہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کرنیوالے شہری جاوید احمد کے ساتھ مذاکرات کرکے اسے پول سے نیچے اتارا۔ بتایا گیا ہے 25 نمبر سٹاپ جیاموسیٰ کے رہائشی جاوید نے علاقے میں فیکٹریوں سے اٹھنے والے دھواں اور شور کے ختم کروانے کیلئے راوی ٹائون انتظامیہ، شاہدرہ پولیس اور محکمہ موحولیات کے حکام کو شکایت کی جنہوں نے کارروائی کرنے کی بجائے نذرانہ لے کر ان افراد کیخلاف کارروائی نہ کی جس پر نوجوان دلبرداشتہ ہو کر بجلی کے پول پر چڑھ کر احتجاج کیا۔ علاقے بھر کے شہری اور پولیس ریسکیو کے افسران نے موقع پر پہنچ کر احتجاج ختم کروا کے نیچے اتارا اور کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ای پیپر-دی نیشن