ڈاکٹر عاصم کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد پی پی پی نے زرداری کو وطن واپس آنے سے روکدیا: ذرائع
کراچی (این این آئی) ڈاکٹرعاصم حسین کی ویڈیو منظر عام پرآنے کے بعد پیپلز پارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کوجون میں وطن واپسی سے روکدیا ہے، ان سے کہا ہے کہ وطن واپسی اگست تک موخرکردی جائے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے اہم رہنمائوں نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کو رواں ماہ وطن واپسی کے فیصلے پر نظرثانی کا مشورہ دیا۔ سابق صدر جون کے آخری ہفتے یا جولائی کے اوائل میں پاکستان آنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پی پی رہنمائوں کا موقف ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی ویڈیوز نشرکرنے کا مقصد سابق صدرزرداری کو وطن واپس نہ آنے کا پیغام دینا ہے۔ زرداری وطن واپسی کے معاملہ پر پارٹی رہنمائوں سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔