• news

کوٹ ادو پاور کمپنی میں واپڈا کے حصص فروخت کرنے کی تجویز مسترد

اسلام آباد (آن لائن)کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے واپڈا کے کوٹ ادو پاور کمپنی کے حصص فروخت کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا۔ ایک ماہ قبل ہونیوالے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے بتایا کہ مالیاتی مشیر نے اس حوالے سے اپنا کام مکمل کرلیا اور رپورٹ پیش کردی ہے۔ واپڈا حکام کا میٹنگ میں کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن کے ذریعے کیپکو کو حصص فروخت کرنے کی بجائے واپڈا کو اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے آہستہ آہستہ ترقی کے عمل کو شروع کرنے کی اجازت دی جائے ۔ واپڈا کیپکو میں پاکستانی حکومت 40.25 فیصد شیئرز پر اختیار رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ کیپکو کا 1996ء ضلع مظفر گڑھ قیام عمل میں آیا اور یہ 1600میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن