• news

3 ائر بس طیارے کی درآمد پر پی آئی اے کو ایک ارب 484 کروڑ روپے کسٹم ڈیوٹی اد اکرنے کا نوٹس

اسلام آباد (آن لائن) لیز پر 3 ائر بسز درآمد کرنے پر ایف بی آر نے پی آئی اے ایک ارب 484 کروڑ روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پی آئی اے کو کسٹم ڈیوٹی 24جون تک ادا کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ 2014ء میں لیز حاصل کئے گئے تین ائر بس جہازوں کو درآمد کیا گیا تھا اور اکنامک کوآرڈی نیشن کمیٹی کے فیصلہ پر بغیر کسٹم ادائیگی کے پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیا تھا۔
ایف بی آر نے نوٹس میں واضح کر دیا ہے کہ 24 جون تک ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں بنیک اکائونٹ سے رقم نکال لی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن