• news

’’عدالتی اجازت کے باوجود بیرون ملک نہیں جانے دیا گیا‘‘ ایان علی نے جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد (صباح نیوز) منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل گرل ایان علی نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے دائر درخواست کے خلاف ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا جس میں ایان علی نے موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے کے باوجود انہیں بیرون ملک پرواز سے جانے نہ دیا گیا۔ کراچی ائیر پورٹ پر امیگریشن حکام نے یہ کہہ کر جانے سے روکا کہ ہم عدالتی حکم کے پابند نہیں۔ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے کوئی خط، آرڈر یا میمو نہ دکھایا گیا۔ جب بھی ای سی ایل سے نام نکالا جاتا ہے چند گھنٹوں میں وزارت داخلہ واپس ڈال دیتی ہے۔ وزارت داخلہ ان کے باہر جانے پر بلا وجہ مخل ہے، وزارت داخلہ کی درخواست خارج کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن