عازمین حج کو مکہ مکرمہ لانے والی پہلی بس کی تصویر شائع
جدہ(اے پی پی) سعودی عرب کے ایک اخبار اور سوشل میڈیا نے عازمین حج کو مکہ لانے والی پہلی بس کی تصویر شائع کی ہے۔ یہ بس86 سال قبل 1930ء میں سعودی عرب میں داخل ہوئی تھی۔ اس سے قبل سعودی عرب میں زیادہ تر عازمین حج اونٹوں اور خچروں کے ذریعے آتے تھے جس میں کئی کئی ماہ لگ جاتے تھے۔ سعودی اخبار اور سوشل میڈیا کی شائع شدہ تصویر میں جو بس دکھائی گئی ہے وہ جیپ نما ہے اور اس میں تقریباً 14 عازمین حج بیٹھے دکھائے گئے ہیں ۔ ٹرانسپورٹ بسوں اور گاڑیوں کے متعارف ہونے سے قبل شام، لبنان اور مصر وغیرہ سے عازمین حج کے قافلے اونٹوں پر سعودی عرب آتے تھے۔