• news

تھر میں مزید 5 بچے دم توڑ گئے اموات کا سلسلہ جاری

مٹھی(نامہ نگار) تھر میں معصوم بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا اور پیر کے روز بھی دوران علاج سول ہسپتال مٹھی میں مزید 5 بچے دم توڑ گئے ان میں گائوں علی کوٹڑیو کے باگسی حاکم کا پانچ دنوں کا بچہ ‘ کھینسر کے حاجی کی تین دنوں کی بچی اور گائوں کھوڑی کے سوجو بھیل کا بھی پانچ دنوں کا بچہ شامل ہیں اور اس طرح رواں سال جنوری سے لیکر اب تک ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد320 ہوچکی ہے‘ عوامی حلقوں نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی اپیل کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن