نوازشریف عید سے قبل پاکستان میں عوام کے درمیان ہونگے: پرویز رشید
لندن (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم لندن میں بیٹھ کر حکومتی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔ نوازشریف عید سے قبل پاکستان میں عوام کے درمیان ہوں گے‘ سڑکوں پر آنیوالے ماضی کی طرح منہ کی کھائیں گے۔ الیکشن کمشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومتی سطح پر مشاورت ہو چکی۔ ارکان کی تعیناتی اپوزیشن کی مشاورت سے ہوگی۔ ڈاکٹرز وزیراعظم نوازشریف کی تیزی سے صحت یابی سے مطمئن ہیں۔