بہاولپور: کنویں میں مٹی گرنے سے 3 مزدور دب گئے، ایک کو نکال لیا گیا، 2 کی تلاش جاری
بہاولپور (نامہ نگار) بہاولپور کے نواحی موضع کوٹلہ سلطان احمد کی بستی ماہی والا میں تین مزدور کنویں میں مٹی گرنے سے دب گئے جن میں سے ایک باہر نکل آیا۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور سے 35 کلومیٹر دور واقع علاقے میں کنویں کی مرمت کرنے والے تین مزدور حاجی محمد اقبال، محمد قاسم اور اللہ بخش اچانک مٹی گرنے سے دب گئے۔ اللہ بخش باہر نکل آیا۔ آخری اطلاع ملنے تک ریسکیو کا عملہ باقی دو کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھا۔