• news

ایک انجن بند……… بیجنگ سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ

لاہور(نوائے وقت رپورٹ) بیجنگ سے اسلام آباد جانیوالی پی آئی اے کی پرواز کو لاہور میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کا انجن نمبر2 بند ہو گیا تھا۔ پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں موجود105مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

ای پیپر-دی نیشن