لیاری میں خواتین کے بھی گینگ چلانے کا انکشاف، منشیات فروش سمیرا نے کئی مخالفین کو قتل کرایا، ٹارگٹ کلر کا بیان
کراچی (اے این این) لیاری میں خواتین کے بھی گینگ چلانے کا انکشاف ہوا ہے، منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر محمد نعیم عرف لمبو کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ بدنام دہشت گرد قیوم چنگاری کی بہن سمیرا منشیات فروشی کا کام کرتی تھی۔ اس نے کئی مخالفین کواغوا کرانے کے بعد قتل بھی کرایا۔چاچا نواب نامی گینگسٹر نے سمیرا کے کہنے پرمخالف جاوید عرف جانی کو قتل کیا، جاوید جانی کو چاچا نواب نے سر پر پتھر مارے، پھر ڈرل سے سوراخ کئے۔ سمیرا نے ساتھیوں کی مدد سے رفیق نامی مخالف کو اغوا کرکے قتل کیا جبکہ گینگ وار مخالفین چھوٹو اور شیرا کو بھی اس ہی کے کہنے پر قتل کیا گیا۔