• news

این ایس جی میں پاکستان کی شمولیت مخالفت نہ کرنے کے شسماسوراج کے بیان پر کانگریس کی جانب سے شدید مذمت

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نیوکلیئر سپلائر گروپ (این ایس جی) میں پاکستان کے داخلے کی مخالفت نہ کرنے کے وزیر خارجہ سشماسوراج کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی ممالک کو چوری چھپے جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرنے والے پڑوسی ملک کی حمایت کرنا افسوسناک قدم ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان، کوریا سمیت مختلف ممالک کو چوری چھپے جوہری ٹیکنالوجی فروخت کرنے کیلئے بدنام رہا ہے اوروزیر خارجہ سشما سوراج کی طرف سے اس کی این ایس جی میں داخلے کی طرفداری کرنا مودی حکومت کے رویہ پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوال کھڑے کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی سمجھ سے باہر ہے۔

ای پیپر-دی نیشن