• news

پٹرولیم مصنوعات پر وصول شدہ سیلز ٹیکس کی واپسی کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پٹرولیم مصنوعات پر وصول شدہ سترہ فیصد سیلز ٹیکس کی واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے مالی سال 2015ء کا بجٹ خسارہ مکمل کرنے اور مالی اہداف حاصل کرنے کے نام پر پٹرولیم مصنوعات پر پچاس فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد کیا۔ مالی سال 2016ء کا نیا بجٹ پیش کرنے کے باوجود حکومت غیرقانونی طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سیلز ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رکھے ہوئے ہے جبکہ اس اقدام کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جو کہ آئین کے آرٹیکل 3 ،9 اور 14 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن