• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق فاطمی کو کام سے روکنے پر حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو کام کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناعی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے طارق فاطمی کی تقرری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔ تقرری کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن