• news

دہشت گردی کے جواب میں مسلمانوں کی پروفائلنگ کرنی چاہئے : ٹرمپ

نیویارک+واشنگٹن (بی بی سی+آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) امریکی متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا برطانیہ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہو جانا چاہئے۔ ملک میں جرائم سے نمٹنے کے لئے مسلمانوں کی پرو فائلنگ یا ذاتی معلومات اکٹھی کرنی چاہئیں اس کا مقصد دہشت گردی کا جواب بھی دینا ہے۔ پروفائلنگ میں نسل رنگ اور مذہب کی تفصیل ہو گی جو اس بات کا تعین کرے گی کہ ایک شخص کوئی جرم کر سکتا ہے یا نہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے مسلمان الگ تھلگ ہو جائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا میرا خیال ہے کہ پروفائلنگ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہم اپنے ملک کے بارے میں سوچنا شروع کرتے ہیں۔ یہ بدترین کام نہیں ہے۔ اخبار کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا پروفائلنگ کا نظام نیویارک میں ایک متنازع نگرانی کے پروگرام کی طرز پر ہو سکتا ہے جو قانونی کارروائی کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ ان کی اس تجویز پر کئی سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ ان کے کئی ساتھی ری پبلکنز نے تنقید کی ہے اگر صدر بنا تو برطانیہ کے ساتھ عالمی برادری سے اچھے تعلقات رکھنا چاہوں گا۔صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے منیجر کوری نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کورے لیونڈوسکی کو ہٹانے کی وجہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مسائل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن