• news

کوٹ رادھاکشن:کورٹ میرج کا شاخسانہ، لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کے ماموں کو قتل کردیا

کوٹ رادھاکشن (نامہ نگار) کورٹ میرج کا شاخسانہ، لڑکی کے بھائیوں نے فائرنگ کر کے لڑکے کا ماموں قتل کر ڈالا، دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر ضروری کاروائی شروع کردی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کوٹ رادھاکشن کے نواحی گائوں رتی پنڈی میں کچھ عرصہ قبل گائوں کے رہائشی محمد انور نے صاحب دین کی بیٹی نگینہ بی بی سے کورٹ میرج کرلی جس کی رنجش کی وجہ سے دشمنی بڑھ گئی لڑکی والوں نے انور علی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروادیا پنچایتی طور پر معاملہ چلتا رہا گذشتہ روز انور کے ماموں سے عرفان، عمران، حاکم علی، ظفر وغیرہ نے نگینہ بی بی کی واپسی کا مطالبہ کیا، انکار پر فائرنگ کر ڈالی جس کی زد میں آکر محمد عارف جاں بحق جبکہ تاج دین، محمد سرور شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے محمد حسین، عرفان اور دو دیگر افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ نعش کو قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے قصور روانہ کردیا۔ پولیس نے17افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

ای پیپر-دی نیشن