الیکشن کمشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے مقدمہ کا فیصلہ پھر ملتوی کر دیا
اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے مقدمہ کا فیصلہ ایک بار پھر ملتوی کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان پر این اے 122 سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق جعلی حلف نامہ جمع کرانے کا الزام ہے۔ فیصلہ کے اعلان کیلئے نئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔