بحرین: ممتاز شیعہ عالم کی شہریت منسوخ
منامہ (بی بی سی+ رائٹرز) بحرین کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکومت نے ملک کے ممتاز شیعہ عالم شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کردی ہے۔ ان پر غیرملکی طاقتوں کے مفاد میں کام کرنے، فرقہ واریت اور تشدد کو ہوا دینے کا الزام ہے۔