• news

کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، استصواب رائے کا حق دیا جائے: انجینئر رشید

سری نگر( نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رکن قانون ساز اسمبلی شیخ عبدالرشید نے گزشتہ روز اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں، کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ مجھے چاہے جیل بھیج دو، پھانسی چڑھا دو یا الیکشن لڑنے سے روک دو کشمیر تنازعہ پر میرا موقف نہیں بدل سکتا نئی دہلی کو میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ استصواب رائے کے سوا اس مسئلے کا کوئی حل نہیں انہوں نے کہا کہ ریاستی اسمبلی کو تنازع کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد کو پس پشت ڈالنے کا کوئی حق نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن