• news

اردن کی عدالت نے عراقی باشندے کو 15 برس قید کی سزا سنا دی

عمان (اے پی پی)اردن کی عدالت نے ایک عراقی باشندے کو 15 برس کی قید کی سزا سنا دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خالد رابیع نامی اس عراقی پر اردن میں ایک بم حملے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔ بتایا گیا ہے کہ رابیع نے اس کارروائی کی خاطر شمالی اردن میں 45 کلو گرام دھماکا خیز مواد چھپایا تھا لیکن گزشتہ برس اس کارروائی کو سر انجام دینے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن