کراچی: رات گئے پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے گلشن معمار میں رات گئے سی ٹی ڈی سے مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔