فلسطین پر مؤقف غیرمتزلزل، پیچھے نہیں ہٹیں گے: شاہ سلمان
جدہ (آن لائن) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ فلسطینی نصب العین اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے بارے میں سعودی عرب نے غیر متزلزل اور مضبوط مؤقف اختیار کررکھا ہے۔ جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے انھوں نے یہ بات جدہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں کہی ہے۔ انھوں نے ملاقات میں فلسطینی علاقوں کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر فلسطینی صدر نے سعودی فرمانروا کو یادگاری تحفہ بھی دیا۔