• news

صوابی: دو روز سے لاپتہ بچے کی نعش صندوق سے برآمد، سوتیلی ماں کا اعتراف جرم

صوابی (نوائے وقت نیوز) صوابی میں سوتیلی ماں نے3سالہ بچے کو قتل کرکے نعش صندوق میں بند کردی۔ پولیس نے نعش برآمد کرکے سوتیلی ماں سمیت4خواتین کوگرفتارکرلیا۔ علاقہ مانیرمیں پولیس نے3سالہ آفتاب کے والد نواب زادہ کی درخواست پرکارروائی کرتے ہوئے گھرکی تلاشی لی جس دوران صندوق سے بچے کی نعش ملی، مقتول کے والد کاکہناہے کہ بچہ دو روز سے لاپتہ تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق نواب زادہ کی پہلی بیوی سیما سے چھ بیٹیاں ہیں جبکہ دوسری بیوی سے آفتاب کی پیدائش ہوئی تھی جس پرگھرمیں اکثر لڑائی جھگڑارہتاتھا۔

ای پیپر-دی نیشن