• news

صدر اردگان اور اہلیہ کی ترکی کے مشہور خواجہ سرا کیساتھ افطاری

انقرہ (نیٹ نیوز)ترکی کے قدامت پسند صدر طیب اردگان اور ان کی اہلیہ نے ملک کے معروف آرٹسٹوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں مشہور خواجہ سرا بولنت ارسوئے کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ صدارتی دفتر کی جانب سے جاری ایک تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اردگان اور ان کی اہلیہ خواجہ سرا بولنت کے ساتھ ایک ہی میز پر بیٹھے اور محو گفتگو ہیں۔ خواجہ سرا بولنت ارسوئے نے 1980ء کی دہائی میں تبدیلی جنس کیلئے اپنی سرجری کروائی تھی۔ اگرچہ ان کا شمار ترکی کی مشہور شخصیات میں ہوتا ہے تاہم اسکے باوجود انہیں کئی حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن