• news

برطانیہ میں اثاثے‘ پی ٹی آئی کا نوازشریف کیخلاف لندن میں قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

لاہور/ لندن (آئی این پی ) برطانیہ میں اثاثے رکھنے پر تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف کے خلاف لندن میں قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ پیر کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے لندن میں کیس کی پیروی کیلئے تین لاکھ پونڈ جمع کرلئے۔ پانامہ لیکس میں بے نقاب اثاثے لندن میں ہیں اسلئے کیس وہی دائر کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن