• news

گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال اور ڈی جی خان کے ڈی ایچ او ٹیچنگ ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے با رے میںاجلاس

لاہور(نیوزرپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر گوجرانوالہ ، سیالکوٹ ، ساہیوال اور ڈیرہ غازیخان کے میڈیکل کالجز کے ساتھ اٹیچ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتالوں میں مسنگ سپیشلیٹیز فراہم کر کے ان کی اپ گریڈیشن کرنے اور ٹیچنگ ہسپتالوں کے معیار پر لانے کے لئے خصوصی اجلاس سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر ساجد محمود چوہان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چاروں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ز ٹیچنگ ہسپتالوں کی عمارات ، زیر تعمیر عمارات اور دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیالکوٹ میں میڈیکل کالج کے ساتھ نیا ہسپتال تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ساجد چوہان نے کہاکہ ہسپتالوں کی بلڈنگز کے نقشہ جات میں صرف نہایت ناگزیر نوعیت کی تبدیلیاں کی جائیں اور غیر ضروری تبدیلیوں اور فالتو اخراجات سے ہر ممکن احتیاط برتی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن