انجیلینا جولی کا شامی پناہ گزینوں کیساتھ افطار
دمشق(آئی این پی) مہاجرین کے عالمی دن پر اقوام متحدہ کی جانب سے عراقی اور شامی پناہ گزینوں کیلئے افطار کا اہتمام ہوا، اس موقع پر اداکارہ انیجلینا جولی نے عراق میں قائم کیمپس کا دورہ کیا۔مہاجرین کو افطار کرانے اداکارہ اور اقوامتحدہ کی ہائی کمشنربرائے مہاجرین اینجلینا جولی عراق کے شہر دوھک پہنچیں اور پناہ گزینوں سے گھل مل گئیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجلینا جولی نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہاجرین کے مسائل نظر انداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔جان کیری نے اینجلینا کی تائید کرتے ہوئے کہا تمام مہاجرین کو مشتبہ تصور کرنا درست نہیں۔