مسلم جمخانہ کا اجلاس، کرکٹ کی پرموشن کیلئے کردار جاری رکھنے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)مسلم آباد جمخانہ کا ایک اہم اجلاس مسلم آباد جمخانہ صدر اعجاز شاہ کی زیر نگرانی نوری دربار مسلم آباد روڈ میں منعقد ہوا۔فیصلہ کیا گیا کہ کرکٹ کی پرموشن کیلئے مسلم آباد جمخانہ اپنا کردار ادا کرتے رہے گی۔ فیصلہ کیا گیا سید مرتضیٰ شاہ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے بعد اب سید مرتضیٰ شاہ میموریل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس کیلئے ٹیموں کا اعلان چیف آرگنائز اعجاز شاہ نے کیا ہے۔