ساندہ : 5 من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد، فیروزوالہ، 30 من مردار مرغیاں پکڑی گئیں
لاہور+فیروزوالہ (نامہ نگار) لاہور کے علاقے ساندہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ من سے زائد مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اطلاع پر ایک گھر میں چھاپہ مارا اور پانچ من سے زائد مردہ جانوروں کا گوشت قبضے میں لیکر تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے گئے افراد کی شناخت محمد زاہد‘ شاہد شہزاد اور احمد رضا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے گئے چاروں ملزم شہر کے مختلف ہوٹلوں کو مردہ گوشت فراہم کرتے تھے۔ ادھر فیروزوالہ محکمہ لائیوسٹاک اور پٹرولنگ پولیس نے خانپور نہر کے قریب ناکہ بندی کرکے شیخوپورہ سے مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور لانے والے گروہ کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے 20 من مردہ مرغیوں کا گوشت قبضہ میں لے لیا اور 5 ملزموں کو حراست میں لے لیا اور ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔