پاک چین اقتصادی راہداری، مغربی روٹس کا پی سی ون صوبائی حکومت کو ارسال
پشاور (آن لائن) تحفظات کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹس کی پی سی ون صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی۔ وفاق کی جانب سے ارسال کردہ پی سی ون کے مطابق مغربی روٹ گوادر سے شروع ہو کر ایم ون پشاور لاہور موٹر وے برہان انٹر چینچ کے مقام پر اختتام پذیر ہو گا ۔ مغربی روٹ کا دوسرا سیکشن بلوچستان کے ضلع ژوب اور ڈیرہ اسماعیل کو جوڑے گا۔ اس حصے پر تعمیراتی کام کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک نے مالی معاونت کی ہے۔ مغربی روٹ کا تیسرا حصہ ڈیرہ اسماعیل خان سے شروع ہو کر برہان انٹر چنیج پر اختتام پذیرہو گا۔ منصوبہ چار لائن کا ہو گا ۔ جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے کنڈل، رحمانی خیل، عبدل خیل، پنایالہ سے ہوتے ہو ئے ڈیرہ اسماعیل خان پارک پر اختتام پذیر ہو گا ایکسپریس وے پر گیارہ انٹر چینج، انیس فلائی اورز، چار لائن پر مشتمل پندرہ پل، 74انڈر پاسز، 274کلوٹس اور چھ لین پر مشتمل تین پل تعمیر کئے جائینگے۔