• news

امریکہ چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارت کو مضبوط کرنا چاہتا ہے: مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیوکلیئر سپلائی گروپ کانفرنس سے متعلق اسلام آباد میں ’’ساسی‘‘ کے زیراہتمام کانفرنس ہوئی۔ مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے خطاب کیا۔ ناصر جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارت کو ہر لحاظ سے مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی چین اور روس کو مداخلت سے روکنے کیلئے ہے۔ بھارت دنیا میں اپنے آپکو ذمہ دار دکھانے کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ سی پیک کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ بھارت کو بحیرہ ہند میں جوہری طاقت بنانا چاہتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن