گاڑی کی ٹکر سے ایوان صدر کا گیٹ توڑنے والے ڈائریکٹر سی ڈی اے کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تیز رفتار گاڑی سے ایوان صدر کا گیٹ توڑنے اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ گزشتہ روز ملزم مشتاق بلوچ کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ملزم نے تیز رفتار گاڑی روکنے پر پولیس اہلکار منصور شاہ کو روندا ملزم نے غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان صدر کا دروازہ بھی توڑ ڈالا ملزم 1998ء میں بھی وزیراعظم ہاؤس کے گیٹ سے اسی طرح اندر داخل ہوا تھا۔ ملزم کے کونسل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کی گاڑی کی بریک فیل ہو گئی تھی یہ حادثہ غیر دانستہ طورپر سرزد ہوا ہے لہذا جسمانی ریمانڈ کی بجائے انہیں جوڈیشل کیا جائے۔