سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میاں خدا بخش کی جماعت اسلامی میں شمولیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہم سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میاں خدا بخش کو جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میاں خدا بخش کی جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سید احسان اللہ وقاص، محمد عمیر خان، خالد احمد بٹ، محمد وسیم اسلم قریشی، انجینئر احمد سلمان، عبدالعزیز عابد و دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ جماعت اسلامی جیسی مخلص، دیانتداراور باکردار قیادت کسی دوسری سیاسی اور مذہبی پارٹیوں میں نہیں ہے ۔