• news

چمن سرحد پر تمام غیر قانونی راستے بند 1100 کلو میٹر خندق کا کام مکمل

لنڈی کوتل (صباح نیوز) پاک افغان سرحد پر تمام غیرقانونی راستے بند کردیئے گئے، گیارہ سو کلو میٹر پر خندق کھودنے کا کام مکمل کرلیا گیا چمن میں پاک افغان بارڈر پر کھودی گئی خندق گیارہ فٹ گہری اور چودہ فٹ چوڑی ہے، جس سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے ساتھ تمام غیر قانونی راستے بھی بند ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خندق ایف سی کی نگرانی میں تین سال کی مدت میں کھودی گئی، جس پر چودہ ارب روپے لاگت آئی۔ خندق کی کھدائی سے سرحدی حدود بھی واضح ہوگئی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان پچیس سو کلو میٹر طویل سرحد موجود ہے اور تمام سرحد کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لئے خندق کی مزید کھدائی جاری ہے۔
خندق

ای پیپر-دی نیشن