• news

پاکستان کی پہلی ای عدالت نے راولپنڈی میں کام شروع کردیا مضاربہ کیس کے ملزم پر فردجرم عائد

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان کی پہلی ای عدالت نے کام شروع کر دیا۔ آن لائن بیانات ریکارڈ کر کے مجرم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے مضاربہ کیس کی سماعت کے دوران سکھر، کراچی اور ہری پور سے چار گواہوں کے سکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد عدالت نے مضاربہ کیس کے ملزم محمد ارشد پر فردجرم عائد کر دی۔ اسی طرح مضاربہ کیس کے گواہ جو سعودی عرب میں مقیم تھے، نے آن لائن بیان ریکارڈ کرایا۔ ای عدالت کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے کہا کہ ای عدالت کا قیام اچھا فیصلہ ہے اور نیب کا قانون گواہوں کے آن لائن بیانات ریکارڈ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گواہوں کے اندرون و بیرون ملک سے بغیر وقت ضائع کئے بیان ریکارڈ کئے جا سکیں گے اور بیمار اور معذور گواہوں کیلئے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
ای عدالت

ای پیپر-دی نیشن