• news

وفاقی وزرا کا اجلاس، آئندہ ہفتے نوازشریف کی واپسی کے بارے میں تبادلہ خیال

اسلام آباد (محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزراءکا اہم اجلاس وزیراعظم ہا¶س میں ہوا جس میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی آئندہ ہفتے وطن واپسی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل اور دیگر وزراءنے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے وزراءکو وزیراعظم نوازشریف سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم آئندہ ہفتے پاکستان واپس آ کر تمام حکومتی امور نبٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ترقی کا پہیہ روکنے والے سیاستدانوں کا پوری قوت سے مقابلہ کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن